ہومپاکستانعمران خان نے ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا

عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

عمران خان اسلام آباد سے ابیٹ آباد آئے اور واپس اسلام آباد بھی صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرمیں گئے۔ خیال رہے کہ عمران خان کیخلاف پہلے بھی صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) میں تحقیقات ہورہی ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے جیونیوز سےگفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد سے ایبٹ آباد جلسے کیلئے آئے۔بیرسٹر سیف کے مطابق وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسے سوار کرتے ہیں، وزیراعلیٰ ایبٹ آباد سے واپس اسلام آباد گئے، وزیراعلیٰ کےساتھ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سفر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔