ہومپاکستانوزیر خارجہ بلاول بھٹو کا 12 مئی کو دورہ امریکا کا امکان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا 12 مئی کو دورہ امریکا کا امکان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے 12 مئی کو دورہ امریکا پر جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق و زیر خارجہ کے دورے کا شیڈول ابھی زیر غور ہے تاہم ابھی اسے حتمی شکل نہیں دی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول کو ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔دورے کے دوران وزیرخارجہ امریکا میں کورونا وبا پر عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ 18 مئی کو عالمی فوڈ سیکیورٹی پر بین وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے امریکی ہم منصب سمیت اعلی حکام سے کئی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی بھی وفد میں شمولیت متوقع ہے۔اس سے قبل پاکستان اور امریکا تعلقات کے مختلف پہلوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع البنیاد پرانے تعلقات ہیں۔ “دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعمیری اور پائیدار روابط خطے اور اس سے باہر امن، ترقی اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ناگزیر ہیں۔”گزشتہ دو سالوں کے دوران کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے تعاون کی بنیاد پر سیکرٹری بلنکن نے پاکستان کو اس ماہ کے آخر میں ہونے والی دوسری عالمی کورونا سمٹ میں مدعو کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔