Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس ، 2 ملین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس ، 2 ملین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی 2 ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا۔ مارچ کی تیاریوں میں تیزی، کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ہوا اس ضمن میں کورکمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔ پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر اتفاق ہوا۔ ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں ۔ چیئرمین کی ملک بھر میں کارکنان کوانتخابات کی بھرپورتیاری کے آغازکی بھی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔