Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومکھیلیوکرین پر حملہ، روس سے آئس ہاکی ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

یوکرین پر حملہ، روس سے آئس ہاکی ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

زیورخ: یوکرین پر حملے کے باعث روس سے آئس ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے سبب روس دو ہزار تئیس میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ برس 5 سے 21 مئی تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا جانا تھا تاہم روس کے متبادل وینیو کا اعلان آئندہ ماہ فن لینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔