Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانپنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی

نجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

پنجاب میں بحران: پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف ان ہی کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔