ہومپاکستانصدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ملکی امور پر صدر مملکت سے مشاورت بھی کی۔ ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ حلف لیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔