اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاوسنگ نہیں دی جا رہی تھی،طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں عدم شمولیت کا فیصلہ بعض اختلافات کے باعث کیا۔وفاقی کابینہ میں طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاوسنگ نہیں دی جارہی تھی بلکہ انہیں فوڈ سکیورٹی اوربین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کی حکومت چھوڑی، اس وقت ان کے پاس وزارت ہاوسنگ تھی۔
