ہومپاکستانوفاقی کابینہ میں شامل وزرا کی فہرست جاری کر دی گئی

وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کی فہرست جاری کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ کے وزرا کی فہرست جاری کر دی گئی ،34رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق 23وزرا اور 4 وزرائے مملکت پر مشتمل 34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھانے گی,تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ خواجہ آصف ، احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق کابینہ میں شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثنا اللہ سردار ایاز صادق رانا تنویر حسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے۔وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں. قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔