اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی کی طبعیت ایک مرتبہ پھر ناساز ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی وفاقی وزرا اور وزیر مملکت سے دن گیارہ بجے ایوان صدر میں حلف لیں گے ۔کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔


