ہومپاکستانمقبوضہ کشمیر،حملوں میں بھارتی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر،حملوں میں بھارتی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹوں کے اندر حریت پسندوں کے 4 حملوں میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی سیکیورٹی حکام نے دعوی کیا کہ 4 اپریل پیر کی رات کو جنوبی ضلع شوپیاں میں عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار دی۔ اس سے قبل دن میں سرینگر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف پر حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زحمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق پیر کے روز ہی ایک اور حملے میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی گئی جس میں 3 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق شوپیاں کے پنڈت دوکاندار کو 3 گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے کشمیری پنڈتوں پر یہ پہلا حملہ ہے۔ اکتوبر میں عسکریت پسندوں نے سرینگر میں ایک معروف کشمیری پنڈت تاجر ایم ایل بندرو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور پھر اس طرح کے دیگر حملوں کے بعد حکومت نے وادی میں رہنے والے پنڈتوں کی سکیورٹی بڑھا دی تھی۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کو انہیں وادی میں واپس بسانے کے لیے خصوصی کالونیاں تعمیر کر رہی ہے جو سیکیورٹی کی سخت حصار میں ہوں گی۔

تاہم ایسا کچھ کرنے سے پہلے پنڈتوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہو رہے ہیں۔موسم سرما میں کشمیر سے باہر کے مزدوروں پر بھی کئی حملے ہوئے تھے، جس میں بھارت کی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے متعدد محنت کش ہلاک بھی ہوئے تھے۔ ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حملوں کا مقصد باہر کے ورکرز میں خوف وہراس پیدا کرنا اور انہیں وادی سے باہر نکالنا ہے۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب چند روز قبل ہی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جموں اور کشمیر کے خصوصی آئینی اختیارات ختم کرنے کے بعد سے اب تک کشمیر کے باہر کے رہنے والے 30 بھارتی شہریوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کشمیر میں جائیدادیں خریدی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔