ہومپاکستانشہباز شریف کی سیاست رسوائی کی عملی تصویر ہے، مراد سعید

شہباز شریف کی سیاست رسوائی کی عملی تصویر ہے، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور انکی سیاست شرمندگی، منافقت اور رسوائی کی عملی تصویر ہے۔

شہباز شریف کی گفتگو پر مراد سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ، یہ شخص ایک جانب قوم کو لوٹتا دوسری جانب آئین و قانون کی بالادستی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں رتی بھر قومی غیرت و حمیت ہوتی تو بیرونی سازش کا مہرہ نہ بنتے، شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جانتے تھے کہ وہ سازش بے نقاب ہوچکی ہے جس کا مرکزی کردار ان کا مفرور بھائی اور مہرے ان کے اتحادی ہیں، شہباز شریف بتائیں کیا انہیں علم تھا کہ پارلیمان کی سلامتی کمیٹی میں سازش کے کردار بے نقاب ہوں گے اور اس لئے وہ کمیٹی سے بھاگے؟

مراد سعید نے کہا کہ قوم کو بھکاری کا نام دیکر شہباز شریف نے قوم سے اپنی دائمی نفرت کا ظہار کیا ہے، شہباز شریف اور ان کے خاندان کی پاکستان سے وابستگی خزانہ لوٹنے اور اسے مقصود چپڑاسیوں کے ذریعے ٹھکانے لگانے تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ فضول بیان بازی کی بجائے شہباز شریف ہمت کریں اور حواریوں کو انتخاب میں حصہ لینے پر آمادہ کریں، عمران خان نے قوم کی خودداری اور انہوں نے قوم کو بھکاری کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام انتخابات میں پاکستان دشمن عناصر اور سازشوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ امریکہ نہیں پاکستانی قوم کرے گی اور اسمبلیاں تحلیل کر دی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے مزید کہا کہ بیرون طاقتوں کے سازش کے سہلوت کار اور مہرے انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔