ہومپاکستاندھمکی آمیز خط،سیکیورٹی اداروں کو کوئی ثبوت نہیں ملے:برطانوی خبر رساں ایجنسی کا دعوی

دھمکی آمیز خط،سیکیورٹی اداروں کو کوئی ثبوت نہیں ملے:برطانوی خبر رساں ایجنسی کا دعوی

رائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ امریکی خط کی تحقیقات کرنے والے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں بیرون ملک کی سازش کے شواہد نہیں ملے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیکر اس حوالے سے ایک دھمکی آمیز خط بھی بطور ثبوت پیش کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس انکشاف پر پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کی جانے والی تفتیش سے آگاہ ایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کیالزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے۔ عہدیدار نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ خط کے حوالے سے تحقیقات کے دوران سیکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتائج پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار 27 مارچ کو اسلام آباد کے جلسے میں ایک خط لہراتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایک بڑا ملک باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور یہ خط اس کا ثبوت ہے۔بعد ازاں قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم کی زبان پھسل گئی اور انھوں نے امریکا کا نام لے لیا لیکن پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ امریکا نہیں کوئی دوسرا ملک تاہم اس کے بعد دو مختلف مقامات پر وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف امریکا کا نام لے لیا بلکہ امریکی سفارت کار کا نام بھی بتایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔