شاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر رولنگ کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بارے میں میڈیا ہر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق میڈیا چینل پر اجلاس کی صدارت نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عدم اعتماد پر دی جانے والی رولنگ پر مشاورت ہوئی جس سے اسپیکر قومی اسمبلی متفق تھے اور تفصیلی رولنگ پر اسپیکر قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ رولنگ کے حوالے سے کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اس سلسلے میں اپنے وکلا کے ذریعے اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گے۔ اس معاملہ پر اسپیکر سے منسوب کر کے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے سے گریزکیا جائے۔


