لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی وزیر اعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی۔مبینہ آڈیو کال میں علیم خان کو عمران خان پر الزامات لگاتے سنا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق علیم خان کی مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہاکہ جتنی محنت میں نے پی ٹی آئی کے لیے کی کسی نے نہیں کی، عمران خان کو باہر سے بیٹھ کر دیکھنا، ٹی وی پر دیکھنا یا ان کی باتیں سننا بہت اچھا لگتا ہے، باتیں تو اور بھی بہت سے لوگ اچھی اچھی کرتے ہیں لیکن جب عمل کی بات آتی ہے تو فرح بی بی کے ذریعے پنجاب میں جو رشوت دی گئی اور ان کی بیگم کو جو ملک ریاض سے جو سیٹ دیے گئے وہ کیوں دیے گئے؟۔
Imran Khan financier and PTI leader Aleem Khan’s leaked audio reveals shocking levels of corruption and the beneficiaries including a top official’s transfer and the jewellery set pic.twitter.com/LvSONJfJa1
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 4, 2022
مبینہ کلپ میں علیم خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بیچ کر جو پیسے عمران خان کی اہلیہ نے وصول کیے وہ اس کی تفصیلات کیوں نہیں بتاتے؟ اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں بتائیں؟ عثمان بزدار نے جو پیسے وصول کیے وہ کس کے پاس گئے ، فرح کون تھی؟مبینہ آڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو دکھتے ہیں اور جو وہ درحقیقت ہیں دونوں بہت مختلف ہیں اور انشا اللہ جو لبادہ انہوں نے اوڑھا ہوا ہے اللہ جلد انہیں دنیا کے سامنے لے کر آئے گا۔مبینہ آڈیو لیک میں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں جانتا، میں نے عمران خان سے اپنا حساب برابر کرنا ہے جو انہوں نے میرے اور میرے بچوں کے ساتھ کیا اور میں یہ حساب برابر کرکے چھوڑونگا۔
