Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانگورنر پنجاب کو برطرف کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

گورنر پنجاب کو برطرف کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چوہدری سرور نے ذہنی طور پر عہدہ چھوڑ دیا تھا کیونکہ ان کو اسلام آباد لے جانے والا طیارہ خالی واپس آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملنے کے بعد گورنر نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی اور چوہدری سرور اپنے ایڈوئزر چوہدری انصر فاروق کی گاڑی میں واپس لاہور آئے ۔۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الہی سے ملاقات میں بحث ہوئی جس کے بعد چوہدری سرور نے عمران خان کی منظوری کے بغیر استعفے پر دستخط سے انکار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر کے سامنے وزیراعلی کا استعفی بھی اسلام آباد میں رکھا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔