سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم غلام نہیں آزاد پے اور انشااللہ آزاد رہے گی غلامی کی سوچ ان کی ہوتی ہے جن کے اپنے آقاں سے مفادات وابستہ ہوتے ہیں، کل ہم پوری قوت سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے سینئر رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معاونِ خصوصی وزیر اعظم پاکستان و ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد ، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر سیمی ایزدی، چیف ایڈمنسٹریٹر زاہد حسین کاظمی کے علاوہ مقامی قائدین اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔



