سابق صدر آصف زرداری کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ ان کے خلاف 25 برس پرانےکیسز میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کریں گے۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔ نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا تھا۔ ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔
آصف زرداری کے لئے بری خبر، پرانے کیس کھل گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
