اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے آرٹیکل 63 اے کے صدارتی ریفرنس کو ناقابل سماعت قرار دیدیا ،سندھ حکومت نے صدارتی ریفرنس پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا جس کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت رکنیت ضمنی *الیکشن یا اسمبلی کی مدت مکمل ہونے تک ختم ہوسکتی ہے، پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ ڈالنے پر ہی آرٹیکل 63 اے کی کارروائی ہو سکتی ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ عدالت ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالات پارلیمنٹ پر چھوڑ دے، ریفرنس ووٹ کا بنیادی حق روکنے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،عدالت سیاسی اور اخلاقی سوالات کے جواب نہیں دے سکتی، عدالت کو سیاسی عمل میں گھسیٹنا قانونی عمل کی تضحیک ہے، ریفرنس کسی بھی شواہد کے بغیر اور مفروضوں پر مشتمل ہے۔
