ہومپاکستانفواد چوہدری کا وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن

فواد چوہدری کا وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات چوہدری فواد حسین کا وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن،وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا،کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔