وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاس پہنچ گئے۔سندھ ہاس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاس پہنچ گئے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہاس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاس پہنچے ہیں۔چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔
