ہومپاکستانمائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے پاکستان کے امیجن کپ 2022 کے فاتحین کا اعلان کر دیا

مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے پاکستان کے امیجن کپ 2022 کے فاتحین کا اعلان کر دیا

مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے پاکستان کے امیجن کپ 2022 کے فاتحین کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ٹاپ 17 ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے امیجن کپ کے کامیاب انعقاد پر مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے مائیکروسافٹ امیجن کپ کو کامیاب جوان پروگرام کیساتھ مربوط کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ملک بھر کے طلبا کو بااختیار بنایا جا سکے۔اس موقع پر مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری ایجوکیشن لیڈجبران جمشید نے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیجن کپ 2022 مائیکروسافٹ کیلئے سب سے مقبول اقدام ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی کے طلبا ، سافٹ ویئر ڈویلپرز اور کاروباری افراد کو ایپلی کیشنز تیار کرنے کا مواقع فراہم کرتاہے ۔ ہم پوری دنیا میں تکنیکی جدت اور انٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں کیو ں کے یہ پاکستان جیسی ترقی پذیر قوموں کیلئے نہایت اہم ہے۔ ہم نے مقامی طور پر کچھ بہترین پراجیکٹس دیکھے ہیں اور اب پاکستان کی بہترین ٹیم عالمی چیمپئن شپ میں100,000یو ایس ڈالر ،ازورگرانٹ اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا کے ساتھ ایک رہنمائی سیشن جیتنے کے موقع کیلئے مقابلہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جیتنے والے اداروں دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور نمائندوں کا متفقہ خیال تھا کہ امیجن کپ جیسے ایونٹس طلبا میں محنت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ ایچ ای سی اور مائیکروسافٹ تعلیمی شعبے میں تکنیک کو متعارف کرانے کیلئے مسلسل کو شاں ہیں ۔امیجن کپ ان اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جس پر کامیابی سے کام کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔