ہومپاکستانپرویز الٰہی کو وزیراعلی منتخب کرنے کا معاملہ، علیم خان گروپ کا اہم فیصلہ متوقع

پرویز الٰہی کو وزیراعلی منتخب کرنے کا معاملہ، علیم خان گروپ کا اہم فیصلہ متوقع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا معاملہ، علیم خان گروپ کا اہم فیصلہ متوقع۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کے معاملے پر علیم خان گروپ آج فیصلہ کریگا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ پنجاب کی وزارت اعلی ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کو سونپنے کے فیصلے پر علیم خان گروپ کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے آج مشاورت کرے گا اور فیصلہ کریگا کہ ان کی حمایت کرنی ہے یا نہیں ۔علیم خان آج اپنے ساتھیوں، ٹکٹ ہولڈرز، ارکان اسمبلی سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔