متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانیکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانیکا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے ق لیگ کو وزارت اعلی دینیکی حامی بھرلی ہے،
ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جلد الیکشن کی شرط پر ق لیگ کو وزارت اعلی دینے کی حامی بھری ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کا وفد آج چوہدری برادران سے ملاقات میں نواز شریف کا پیغام پہنچائیگا۔
