ہومپاکستانحکومت جائے یا جان کبھی ان چوروں کو معاف نہیں کروں گا، وزیراعظم

حکومت جائے یا جان کبھی ان چوروں کو معاف نہیں کروں گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی وزرا کو مخاطب کرکے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میرے وزرا کو لالچ دے کر توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے میرا ساتھ دیا جس کے لیے میں شکر گزار ہوں اور مجھے فخر ہے ہم فلاحی ریاست کے راستے پر چل نکلے ہیں، حکومت جائے یا جان کبھی ان چوروں کو معاف نہیں کروں گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پیریڈ گرائونڈ میں جلسہ امر بالمعروف سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نے جلسے کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک نظریہ کے تحت وجود میں آیا، اور وہ نظریہ اسلامی فلاحی ریاست ہے، مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ تم دین کو سیاست کے لیے کیوں استعمال کرتے ہو، 25 سال قبل جماعت کی بنیاد اسی نظریہ پر ڈالی کہ ملک اسلامی فلاحی ریاست بنے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ٹیکس جمع ہوتا جائے گا وہ سارا پیسہ قوم کی مجموعی ترقی کے لیے استعمال ہوگا، جب تک نظریے پر کھڑے نہیں ہوں گے قوم نہیں ہجوم ہوگا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہ میں اپوزیشن رہنماں کو اس لیے این آر او نہیں دیتا کیونکہ قانون کی بالادستی نہیں رہے گی، غریب اس لیے غریب نہیں بلکہ وہ اس لیے غریب ہوتا ہے کیونکہ قانون کی گرفت سے بڑے چور نکل جاتے ہیں اور یہ تین چوہے اکٹھے ہوئے ہیں 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے آف شور اکانٹس موجود ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سابق صدر جنرل مشرف کی طرح عمران خان بھی پیچھے ہٹ جائے اور این آر او دے دیں، پہلے دن سے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو قرضوں کی مد میں سود ادا کررہے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پروز مشرف نے انہیں این آر او دیا تھا، حکومت جائے یا جان کبھی ان چوروں کو معاف نہیں کروں گا۔
عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ کسی حکومت اتنی ایسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جیسا ہم نے 3 برس میں برسراقتدار آکر دیے، ڈیزل کی قیمت 10 روپے کم کی ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے جبکہ مجھ پر تنقید ہوئی اور حکومت سندھ نے وفاقی کی بات نہیں مانی لیکن ساری دنیا کورونا وباکے دوران پاکستان نے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش نظروں سے دیکھا ہے۔
انہوں نے عالمی رپورٹ کا حوالہ دے کر کہا کہ پاکستان میں سب سے کم مہنگائی ہے، تھری اسٹوجزوالی پوزیشن میں ایک چیری بلاسم ہے، ڈیزل دوسرا ہے، تیسری بیماری ہے اور چوتھا بھگوڑا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ 50 سال کے بعد بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، 2025 تک مہمند ڈیم تعمیر ہوجائے اور خیبر پختونخوا فائدہ پہنچے گا، 2027 میں دوسرا بڑا ڈیم بنے گا، 2028 میں بھاشا ڈیم تعمیر ہوگا اس سے ملک میں آبی ذخائر دگنا ہوجائے گا اور دیہاتوں سمیت شہروں میں پانی دے سکیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ انہوں نے ایک گھنٹہ بھی کام نہیں کیا جبکہ دوسری طرف 14 برس سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اردو میں بات کرنے سے قاصر نہیں ہے، آصف علی زرداری کو تھوڑا بڑا کرکے بلاول کو سیاست میں آنے کی اجازت دینی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔