ہومپاکستانجمعیت کے سرینگر ہائی وے پرڈیرے ،متحدہ اپوزیشن کل پاور شوکرے گی

جمعیت کے سرینگر ہائی وے پرڈیرے ،متحدہ اپوزیشن کل پاور شوکرے گی

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام نے سرینگر ہائی وے پر ہی ڈیرے ڈال لئے ،متحدہ اپوزیشن کا کل(28 مارچ) کو بڑا جلسہ ہوگا،ایچ نائن میں جے یو آئی نے خیمے لگا دیئے ،پارٹی پرچموں کی بہار آگئی، منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں قیادت کی جانب سے جلسہ گاہ میں تین دن پڑا ئوکا حکم دیا گیا ہے ۔

متحدہ اپوزیشن کا اٹھائیس مارچ کو بڑا جلسہ ہو گا جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن بھی شریک ہوں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے، ہم موجودہ حکومت کو غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز کہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزید ایک لمحے کی گنجائش نہیں دے سکتے۔

ان کے سارے سہارے ٹوٹ چکے ہیں، ان کا کندھا اب خالی ہو چکا ۔اب صرف استعفے کا راستہ ہے، گھر جا ورنہ گھر بھجوائے جا گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے جے یو آئی کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی۔سری نگر ہائی وے خالی کرنے کے لیے جے یوآئی ف انتظامیہ سے تعاون کررہی ہے۔ جے یو آئی ف کو شو کاز نوٹس جاری کررہے ہیں ۔، دوبارہ خلاف ورزی کی تو ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

جے یو آئی ف کو کہا ہے کہ آج جلسہ نا کریں۔سرینگر ہائی وے پر ممکنہ دھرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا ہے کہ انتظامیہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ سیاسی جماعتیں اور رہنما قانون پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر حکم جاری کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔