اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ناراض حکومتی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پی ٹی آی کے شو کاز نوٹس کا جواب دیدیا ۔ نور عالم خان کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے شو کاز نوٹس جاری کیا جواب میں نور عالم خان نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں ،میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے۔
نور عالم نے کہا کہ میں نے نہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑا ہے ، نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں ،میرے اوپر آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا ،شوکاز نوٹس میں لگائے گئے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں ۔نور عالم خان نے کہا کہ تمام الزامات غلط ہیں لہذا پرسنل پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیںکرتا ۔خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے ناراض ارکان کو 26مارچ تک شو کاز کا جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی ۔

