ہومپاکستانہمت ہے تو سامنے آو، غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بلاول کا عمران خان کو چیلنج

ہمت ہے تو سامنے آو، غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بلاول کا عمران خان کو چیلنج

پاراچنار(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کھلاڑی کو زبردستی وزیراعظم بنا کر ملک پر ظلم نہیں کرنا چاہیے تھا۔پارا چنار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ مدینے کی ریاست نہیں اس ریاست کے نام کی توہین ہے، وہی وزیر جو مدینے کی ریاست کا درس دیتے ہیں اسی منہ سے اگلے جملے میں گالی دیتے ہیں، یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جس میں امیر کے لیے ریلیف اور غریب کے لیے مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ناکامی اور بحران کی وجہ سے تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا اور آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس جاکر ملک کی معاشی خود مختاری کا سودا کیا گیا۔کہ عمران خان کی معاشی ناکامی کا بوجھ ملک کے غریب عوام بجلی کے بلوں کی مد میں ادا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف حکومت نے بجٹ میں پسندیدہ لوگوں کو ریلیف دیا، آخری بجٹ میں ہر چیز پر ٹیکس لگایا گیا، یہ سونامی نہیں تباہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی اپنی غلط تسلیم کرنے پر تیار نہیں لیکن وقت آ گیا ہے کہ مل کر پاکستان کو ڈوبنے سے بچائیں، وقت کے فرعون کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے اور وقت کے یزید کے خلاف آج ہم کھڑے ہیں، ہم تعداد میں تیسری لیکن کردار میں پہلی جماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چند چیزیں دکھا کر ثابت کر دیا کہ عمران خان کی حکومت ختم، کٹھ پتلی کی حکومت ختم، ہم نے دکھا دیا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں لہذا اب وہ وزیراعظم نہیں رہے، اگر 172 ممبرز لا سکتے ہو تو کل لے آ ہم تمھیں وزیراعظم مان لیں گے لیکن آپ نہیں لا سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کہتے تھے کہ اگر تحریک عدم اعتماد ہے تو لے آ، ہم تو 8 مارچ سے انتظار میں ہیں لیکن یہ کیسا کپتان ہے کہ پچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے، عمران خان تھوڑا سی اسپورٹس مین اسپرٹ دکھاو، کھلاڑی بنو، ہمت اور بہادر ہو تو مقابلہ کرو، غیرت ہے تو سامنے آ۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا یہ شخص کہتا تھا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، کشمیر کا سفیر بنتے بنتے یہ شخص کلبھوشن جادھو کا وکیل بن گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔