پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام سے مہنگائی مکاو مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مہنگائی مکا ومارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا کیونکہ عوام کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھا گیا، وہ نہ نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا، اب نئے جھوٹ بول رہا ہے اور اپنی ڈوبتی سیاست کے لئے عوام کو گمراہ کررہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی مکا ومارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن ، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے، ملک آج جن سنگین مسائل، خطرات اور خدشات میں گھرا ہوا ہے اور ان سے نجات میں عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کی اس فیصلہ کن گھڑی عوام کا فرض ہے کہ وہ جھوٹ، کرپشن اور مہنگائی کے ظلم پر حکومت کے خلاف نکلے اور اپنی بھرپور شرکت سے عوام پیغام دیں کہ وہ مہنگائی اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک اور عوام کی بربادی اس حکومت نے کی ہے، بھرپور شرکت کرکے ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہیں، ان شااللہ، ہم سب مل کر اس ظالم، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کھاد چور حکومت سے پاکستان کو نجات دلائیں گے۔
گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں،شہبازشریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
