اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد،پیر کو ان کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اراکین ماجد خان، دیوان علی چغتائی، ملک ظفر، محمد اقبال، حافظ حامد رضا اور عاصم بٹ بھی تھے
،وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی بھی موجود تھے،ملاقات میں اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت غیر معمولی ہے، کشمیر کے عوام وزیراعظم پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بیتاب ہیں،
، وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں اہلِ کشمیر کے حق میں ایک توانا آواز ہیں، عمران خان نے بطور سفیر کشمیر اہل کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں اجاگر کیا، 27 مارچ کو آزاد جموں و کشمیر کے عوام بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کریں گے،اس موقع پر سد عمر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر یکجہتی کے بھرپور اظہار پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور انکی کابینہ کا خیرمقدم کرتے ہیں، امر بالمعروف جلسے کے اعلان نے پورے ملک کیطرح گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام میں جذبے کی نئی لہر پیدا کی ہے،۔
