پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2022میں پہلی فتح اپنے نام کرلی ،میگا ایونٹ میں قومی ٹیم نے 13سال بعد پہلی کامیابی حاصل کی۔
بارش سے متاثرہ میچ کو20،20اورز تک محدود کر دیا گیاجس میں پاکستان ویمنز نے 90رنز کا ہدف 18.5اوورز میں باآسانی 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔منیبہ علی 37اور سدرہ امین 8رنز بناکر آئوٹ ہوئیں جبکہ عمیمہ سہیل 22اور کپتان بسمہ معروف 20رنز بناکر ناقابل شکست رہیں،ندا ڈار نے میچ میں چار اوورز کے دوران 10رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پیر کونیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں ہملٹن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کو بارش کے سبب 20اوررز تک محدود کردیا گیا تھا
۔پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے آگے ابتدا سے ہی بے بس نظر آئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف 3 بیٹرز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکیں اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم مقررہ20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر89رنز ہی بنا سکی۔ڈینڈرا ڈوٹن 27، کپتان اسٹیفنی ٹیلر18رنز بناکر آ ئوٹ ہوئیں جبکہ ایفی فلیچر12رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 10رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں۔فاطمہ ثنا، نشرا سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
۔پاکستان نے مقررہ ہدف 18.5اوورز میں باآسانی 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔منیبہ علی 37اور سدرہ امین 8رنز بناکر آئوٹ ہوئیں جبکہ عمیمہ سہیل 22اور کپتان بسمہ معروف 20رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر اور شکیرا سیلمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ندا ڈار نے میچ میں چار اوورز کے دوران 10رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس سے قبل، پاکستان ویمن ٹیم بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے اپنے ہار چکی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کی یہ ویمنز ورلڈ کپ میں 2009کے بعد پہلی فتح ہے۔
