اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس وفاقی سیاست میں متحرک ۔ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے سرگرم، سردار تنویر الیاس نے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت بچانے کے لئے اپنے تعلقات کا استعمال شروع کر دیا،
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کے متعدد ایم این ایز سے رابطے میں ہیں ۔سردار تنویر الیاس وفاقی حکومت کی اسمبلی میں عددی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔
