اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک واپس لٹیروں کے ہاتھوں میں نہیں دینا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ وزیر اعظم کچھ دیر بعد مالاکنڈ کے لیے روانہ ہوں گے، وہاں وہ عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
وزیراعظم عمران خان آج اب سے کچھ دیر بعد مالاکنڈ کے لیے روانہ ہونگے-عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرینگے- یہ حق اور باطل کی جنگ ہے – فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے – عمران کے ساتھ ہے – پاکستان کے ساتھ ہے – ہم نے یہ ملک واپس لیٹروں کے ہاتھ نہیں دینا انشاء اللہ pic.twitter.com/ygKvR6tXRh
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 20, 2022
فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان اور پاکستان کے ساتھ ہے، ہم نے یہ ملک واپس لٹیروں کے ہاتھوں میں نہیں دینا ہے۔
