ہومپاکستاناحساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مکمل رقم ہڑپ کرنے پر 3افراد گرفتار

احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مکمل رقم ہڑپ کرنے پر 3افراد گرفتار

احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مکمل رقم ہڑپ کرنے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان الطاف، فہیم اور سجاد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، فراڈیا گینگ احساس کفالت سینٹرز پر سادہ لوح خواتین سے جعل سازی میں ملوث ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون فوزیہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ہیرا پھیری کرنے پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔