ہومپاکستاناپوزیشن کے دھرنے کی دھمکی اسمبلی اجلاس کی تاریخ تبدیل۔

اپوزیشن کے دھرنے کی دھمکی اسمبلی اجلاس کی تاریخ تبدیل۔

اپوزیشن کی اسمبلی ہال میں دھرنے کی دھمکی کے بعد حکومت نے اجلاس کی تاریخ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور سپیکر قومی اسمبلی کو اجلاس او آئی سی کانفرنس کے بعد بلانے کی تجویز دی گئی ہے ذرائع کے مطابق بعض حکومتی وزراء کی سپیکر سے ملاقات کی جس میں اجلاس اکیس کے بجائے 25 کو بلانے کی تجویز دی۔ سپیکر نے حتمی فیصلے کےلیے اتوار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینیئر افسران کا اجلاس بلالیا قومی اسمبلی ہال وزارت خارجہ کے پاس ہے سپیکراسے بنیاد بنا کر اجلاس کانفرنس کے بعد بلاسکتے ہیں۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔