Saturday, May 16, 2026
ہومشوبزاشنا شاہ کی ٹرولنگ کے ڈر سے کانپیں ٹانگنے لگیں

اشنا شاہ کی ٹرولنگ کے ڈر سے کانپیں ٹانگنے لگیں

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ کی ٹرولنگ کے ڈر سے کانپیں ٹانگنے لگیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں اشنا شاہ کو فیروزی رنگ کا مغربی لباس پہنے دکھائی دیں۔ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یقینا ًمداح غصے اور تنقید کے بجائے بے ساختہ ہنس دیئے ہوں گے۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی ٹرولنگ کے ڈر سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں لہذا میں اپنا کمنٹ باکس بند کر رہی ہوں۔

اداکارہ کی اِن تصاویر کو تا حال ہزاروں لائیکس آ چکے ہیں مگر کوئی بھی اس پر منفی یا مثبت کمنٹ نہیں کر پا رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔