ہومپاکستانپندرہ جنوری سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی، فواد چوہدری کا دعوی

پندرہ جنوری سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی، فواد چوہدری کا دعوی

لاہور(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ 15جنوری سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائیگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ وکلا کے دو گروپس آئینی ترمیم تیار کررہے ہیں اور نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتے یہ کام ہو، اب دیکھنا یہ ہے کیا کینالز کی طرح اس کو بھی روک لیتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ سسٹم ری سیٹ کا کام کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔