Friday, May 15, 2026
ہومپاکستاناسد قیصر کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکا ئوواضح ہے ، شہبازشریف

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکا ئوواضح ہے ، شہبازشریف

مسلم لیگ (ن)کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بیانات اور طرزِعمل سے جانبدار ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے، یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث جانبدار ہوگئے ہیں، ان کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکا ئوواضح ہے، اور یہ ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔