Friday, May 15, 2026
ہومپاکستاناو آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
اتوار کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ وزارتِ خارجہ کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے وزیر خارجہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد، اڑتالیسویں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے
پاکستان، سفارتی حوالے سے ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے،وزیر خارجہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اجلاس کے انتظامات کو بطریق احسن مکمل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔