اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6افراد زندگی کی بازی ہارگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار885 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 571 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.54 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس مزید 6افراد کی جان لے گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
