ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے۔ انہیں ملک کا خیال ہے نہ عوام کا۔ اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو دا پر لگایا ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔