Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومدنیاابوظبی میں قرنطینہ کی شرط ختم ، گرین لسٹ اپ ڈیٹ ، پاکستان شامل نہیں

ابوظبی میں قرنطینہ کی شرط ختم ، گرین لسٹ اپ ڈیٹ ، پاکستان شامل نہیں

ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے 15 فروری 2022 سے ابوظبی آنے والوں کے لیے نئے سفری ضوابط مقرر کرتے ہوئے گرین لسٹ کو اپ کردیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت نے بیان میں کہا کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے ابوظبی آنے والے ویکسین یافتہ افراد پر قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی تاہم انہیں ابو ظبی ایئر پورٹ پہنچنے اور اپنے قیام کے چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ گرین لسٹ میں شامل غیر ویکسین یافتہ افراد پر بھی قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی تاہم انہیں ابوظبی ایئر پورٹ پہنچے اور اپنے قیام کے چھٹے اور نویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ گرین لسٹ میں سعودی عرب، کویت، عمان، مراکش، ترکی، ملائیشیا، سنگاپور، تاجکستان، امریکہ، بحرین، برازیل، پرتگال، بوسنیا، الجزائر، عراق، چین، فلپائن، میانمار، یمن، آذربائیجان، ازبکستان، فن لینڈ، مالدیپ، ایران، اسرائیل، انڈونیشیا اور تیونس سمیت 75 ممالک شامل ہیں۔ تاہم اس فہرست میں پاکستان اور بھارت کا نام شامل نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔