Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانقائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے نیب قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے نیب قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا

اسلام آباد،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ریاض فتیانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیب قانون میں ترمیم سے متعلق حکومتی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اپوزیشن نے بلوں کی منظوری پر احتجاج اور اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔اپوزیشن ارکان نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی کاکردار بدنیتی پر مبنی ہے، ہمارے ارکان راستے میں تھے، اپوزیشن ارکان کم دیکھ کر بل پاس کیا گیا، حکومت نیب بل کی تمام شقوں پر اپوزیشن کو اعتماد میں لے۔بل کی منظوری کے بعد کمیٹی اجلاس میں ہنگامہ ہوا۔پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل اور پی ٹی آئی رکن عطا اللہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔کشور زہرہ نے کہا کہ قادر مندوخیل آپ غلط زبان استعمال کر رہے ہیں، مندوخیل اپنی زبان ٹھیک کریں۔عطا مری نے کہا کہ اپوزیشن چیئرمین کمیٹی سے تمیز سے بات کرے۔سعد رفیق نے ریاض فتیانہ سے مکالمہ کیا کہ چیئرمین کمیٹی مجھے آپ سے اس رویے کی امید نہیں تھی، سعدرفیق نے کہا کہ رانا ثنا اللہ راستے میں تھے، دھند کی وجہ سے میں بھی تاخیر سے پہنچا، آپ کو بل پر ووٹنگ نہیں کرانی چاہیے تھی۔سیکرٹری قانون نے کہا کہ نیب کی میگا کرپشن کیسز پر توجہ مرکوز ہے۔پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے کیس کی بات نہیں کر رہے،ڈیپارٹمنٹ کے بغیر کرپشن کیس نیب کیسے لے سکتا ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ بہت سے کیس عدالت میں گئے ہیں جس پر ججز فیصلہ کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔