ہومپاکستانچیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کیلئے تاریخی اسٹینڈ لیا،فواد چوہدری

چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کیلئے تاریخی اسٹینڈ لیا،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار آج ریٹائرہو رہے ہیں، انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی اسٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔ سوشل میڈیا پرجاری اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس گلزار نے یہ تاریخی اسٹینڈ ایسے وقت میں لیا، جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، آپ جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔