Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا

اسلا م آباد،وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر نے لکھا کہ انہوں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں پارٹی منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا، وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور قانونی ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے
خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔