ہومپاکستانعالمی توجہ سے افغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے، آرمی چیف

عالمی توجہ سے افغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی، پیشہ ورانہ امور دفاعی اور سکیورٹی تعاون کوبڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کوبڑھانے پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں جانب سے فوجی تعاون کومزیدفروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔ ترک جنرل نے مسلح افواج کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔ افغانستان میں امن واستحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ عالمی توجہ سے افغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔