Monday, March 2, 2026
ہومتازہ ترینمحمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی سال 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی نبھائے۔ پاکستان کیلئے انہوں نے 55ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹونٹی میچزکھیلے۔392 بین الاقوامی میچوں میں 12 ہزار 789 رنز بنائے۔ 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹونٹی عالمی کپ ٹورنامنٹس میں پرفارمنس دی۔محمد حفیظ نے 3اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے اور 2006 میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا، اب وہ تقریبا 19 برس بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔