Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومدنیاامریکہ کی طرف سے نام نہاد "تبتی امور کے لئے خصوصی رابطہ کار" کی تقرری چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، چین

امریکہ کی طرف سے نام نہاد “تبتی امور کے لئے خصوصی رابطہ کار” کی تقرری چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، چین

بیجنگ ()

امریکہ کی طرف سے نام نہاد “خصوصی رابطہ کار برائے تبتی امور” کی تقرری کے بارے میں، وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے. چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرنے، تبت کی آزادی کی حمایت نہ کرنے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے تبت سے متعلق معاملات کو استعمال کرنے سےگریز کرنےکے اپنے عزم کی پابندی کرے۔
چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ امریکہ کو انسانی حقوق کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ امریکہ کو فوری طور پر سیاسی جوڑ توڑ بند کرنا چاہئے، سنجیدگی سے اپنا جائزہ لینا چاہئے اور اپنے نسلی اور انسانی حقوق کےسنگین مسائل کو حل کرنا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔