Tuesday, April 21, 2026
ہومتازہ ترینامریکا پر تاریخی عدم اعتماد جاری مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے:ایرانی صدر

امریکا پر تاریخی عدم اعتماد جاری مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے:ایرانی صدر

تہران(آئی پی ایس )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا پر تاریخی عدم اعتماد جاری مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ایکس پر اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری بنیادی شرط ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا دراصل ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایران کسی بھی قسم کے دبا یا طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مکالمے کی کامیابی کے لیے اعتماد اور وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی خودمختاری اور قومی مفاد پر مبنی ہے اور ملک کسی بھی غیر حقیقی وعدوں یا غلط معلومات کے ذریعے عوامی اعتماد کو متاثر نہیں ہونے دے گا۔ اس سے قبل ایرانی صدر نے تہران میں سرکاری عہدے داروں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں کہا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ ایران اپنی داخلی ترقی اور تعمیر نو پر توجہ مرکوز کر سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔