Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار سے چینی سفیر کی اہم ملاقات، امریکا اور ایران مذاکرات سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی اہم ملاقات، امریکا اور ایران مذاکرات سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس اقدام کی تعریف کی۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان-چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔