Monday, April 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکہ ایران مذاکرات میں مسلسل تاخیر:پاکستان نے سیز فائر میں توسیع کی باضابطہ درخواست کر دی

امریکہ ایران مذاکرات میں مسلسل تاخیر:پاکستان نے سیز فائر میں توسیع کی باضابطہ درخواست کر دی

اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور بات چیت و سفارت کاری کو موقع دیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سے آج امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Capture 22

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری موثر ذرائع ہیں۔ترجمان نے کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن اور مذاکرات آگے بڑھانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔